1 جولائی 2011 - 19:30

چین نےامریکہ کوخبردارکرتےہوئے کہاہےکہ وہ جنوبی چین میں اپنی موجودگی اوراس آبی علاقے میں فوجی مشقوں کواپناقدرتی حق سمجھتاہے اوراسی بناپراس سلسلےمیں حکومت امریکہ کی تنقیدکوبےبنیاد سمجھتاہے ۔ چینی بحریہ فوج کوالرٹ رکھنےکےلئے۔

ابنا: جون کےمہینےمیں بحرچین میں فوجی مشقیں انجام دی تھیں اوراعلان کیاتھاکہ بعض ممالک حکومت چین کےاس اقدام کواس کی جانب سےکشیدگی پیداکئےجانےسےتعبیرنہيں کرسکتے۔چینی حکام کےبقول علاقےکےبہت سےممالک خود کوموجودہ حالات سےمنطبق کرنےمیں کامیاب رہے ہیں اوراس سلسلےمیں ایک دوسرےسےتعاون کریں گے اوریہ مسئلہ امریکہ کےاس الزام سےپوری طرح تضاد رکھتاہے کہ چین علاقےمیں کشیدگی پیداکررہاہے۔چینی وزارت دفاع کےایک عہدیدارنےکہاکہ اگرچہ جنوبی چین کےسمندرميں موجود کشیدگی کوچھپایانہيں جاسکتالیکن فائدہ اٹھانےوالےممالک نےسیکھ لیاہےکہ ایک دوسرےکےساتھ تعاون میں اپنےمفادات کی بھی فکرکرنی چاہئے۔بیجنگ حکام نےامریکی حکام سےہمیشہ یہ مطالبہ کیاہےکہ عام طورسےپنٹاگون میں انجام پانےوالی توسیع پسندانہ پالیسیوں سےجنوبی چین کےآبی حدود میں کشیدگی نہ پھیلائیں۔ فلپائن کےساتھ فوجی مشقوں کےبہانےعلاقےمیں امریکہ کی موجودگی کہ جوتیل اورگیس سےمالامال جزائرکی مالکیت کادعویدارہے،ایک خطرناک اقدام ہے۔اوریہ موجودگی ایشیاکی سیکورٹی کےمیدان میں بہت ساری تبدیلیوں پرمنتج ہوسکتی ہے۔امریکہ کادعوی ہےکہ چین تمام معاشی سرگرمیوں کواپنےہاتھ میں لینےکی غرض سے جنوبی علاقےکےآبی حدود پراپنی اجارہ داری قائم کرناچاہتاہے۔اوراس بناپردوسرےملکوں کےجہازوں کواس سمندری علاقےمیں برداشت نہيں کرتا۔امریکی حکام کاخیال ہےکہ حکومت چین کےان اقدامات کےپیچھےاس کےیہی مقاصدپوشیدہ ہیں۔امریکہ کےاقدامات اور اس کےفوجی رویےسےچین آگاہ ہے لہذا اس کی کوشش ہےکہ جدت عمل کواپنےہاتھ میں رکھ کرامریکہ اوراس کےاتحادیوں کے اقدام پراپنی پکڑبرقراررکھے اوراسےناکام بنادے۔بنابرایں اپنےفوجی اورسیکورٹی اثرونفوذ کوبڑھانےکےلئے امریکہ کاہراقدام، جنوبی چین کےسمندرمیں اس کےخطرات کوٹال سکتاہے۔چینیوں کاخیال ہےکہ فلپائن جیسے ملکوں کےساتھ اس کےاختلافات، ایک علاقائی مسئلہ ہے اورامریکہ کوخود کواس تنازعےسےدور رکھناچاہئے۔لیکن ایسانظرآتاہےکہ امریکہ ایک کھلاڑی کی حیثیت سےدنیامیں ہرجگہ اپنی موجودگی کےفلسفےکےتحت اسپراٹیلی جزائرکےمسئلےکوبین الاقوامی مسئلہ بناناچاہتاہےتاکہ چین کودنیاکی رائےعامہ کےسامنےجواب دہ بنائے۔جبکہ چین نےبارہاخبردارکیاہےکہ وہ ان جزائرکوبین الاقوامی مسئلہ بنائےجانےکامخالف ہے اوراس علاقائی مسئلےکوہمہ گیراورمستقل مذاکرات کےذریعےحل کرناچاہتاہےکیونکہ جنوبی چین کےسمندرمیں امن واستحکام،صرف سفارتی مذاکرات کےذریعےہی قابل حل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت